سونے کی قیمت میں  بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں  بڑا اضافہ

(ویب ڈیسک ) عالمی منڈی سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق   فی تولہ سونا 3600 روپے اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپےکا ہو گیا جبکہ   10 گرام سونے کی قیمت 3087 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے ہو گئی۔

ایوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 12 روپے پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب   عالمی منڈی میں فی اونس سونا 36 ڈالر مہنگا ہو کر 3387 ڈالر کا ہو گیا۔

Watch Live Public News