پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ڈیزل مہنگا جبکہ پیٹرول معمولی سستا کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News