سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: Big increase in gold price per tola

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 248 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے اضافے سے 2363 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News