عفت عمر نے پنجاب حکومت کا عہدہ ٹھکرا دیا، اہم پوسٹ سامنے آگئی

عفت عمر نے پنجاب حکومت کا عہدہ ٹھکرا دیا، اہم پوسٹ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: سابق  اداکارہ و  ماڈل اور میزبان عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والے عہدے کی پیش کش کو ٹھکرا دیا، حکومت نے انہیں  صوبہ پنجاب کےکلچرل ایڈوائزر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اب اداکارہ کا اہم موقف سامنے آیا ہے۔ 

سابق ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے عہدہ ٹھکرانے کی اطلاع دی۔

انہوں نے لکھا کہ 'مجھے اس ذمہ داری کے  قابل سمجھنے کے لیے حکومت پنجاب اور مریم نواز کا بہت شکریہ، لیکن کچھ سوچنے کے بعد میں نے عاجزی کے ساتھ اس پیشکش کو مسترد کر دیا اور وزارت ثقافت کے لیے آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں '۔

 ان کا یہ بیان متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس اور سوشل میڈیا پیچز کی جانب سے کیے گئے ان دعووں کے بعد سامنے آیا کہ   عفت عمر کو ثقافتی مشیر مقرر کیا گیا ہے اور وہ وزارت اطلاعات کے ساتھ مل کر پنجاب کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ کے لیے پروگرام ڈیزائن کرنے کے لیے کام کریں گی۔

معروف اینکر اجمل جامی کی جانب سے اس خبر کو ری پوسٹ کر کے مبارکباد دینے کے بعد عفت نے پھر وضاحت کی کہ' سر جی میں نے عاجزی کے ساتھ یہ پیشکش مسترد کردی ہے، ہماری وزیر ثقافت عظمیٰ بخاری اس شعبے میں پہلے ہی بہت اچھا کام کررہی ہیں میں کیا ہی مشورے دے سکتی ہوں انہیں'۔

یاد رہے کہ سال 2022 میں عفت عمر نے اعلان کیا تھا کہ وہ اداکاری چھوڑ رہی ہیں اور اپنی توجہ ایک مختلف پلیٹ فارم پر منتقل کرنے اور سوشل میڈیا کے کام پر  مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News