ویب ڈیسک: پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صباح صادق کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اظہارِ تشویش ۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق محترمہ صباح صادق کی گاڑی کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ صباح صادق کی خیریت اور سلامتی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ اس افسوسناک حادثے میں محفوظ رہیں، اُنہوں نے محترمہ صباح صادق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔