پاکستان رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا، وزیر خزانہ

پاکستان رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا، وزیر خزانہ

(ویب ڈیسک ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ جاری کرے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے بلومبرگ سے گفتگو کی ، اس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا، پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کئے جائیں گے، چین سرمایہ کار پانڈا بانڈز سے مستفید ہوں گے، چین دنیا کی دوسری بڑی بانڈ مارکیٹ  ہے۔

وزیر خزانہ م نے بتایا کہ  ابتدائی طور پر 250 سے 300 ملین ڈالر کے بانڈز جاری کئے جائیں گے، بعد ازاں پانڈا بانڈز کے حجم میں اضافہ کیا جائے گا۔

محمد اورنگزیب  نے کہا کہ  کیش بیلنس بہتر ہے، حکومت تمام قرض بروقت ادا کرے گی، معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہماری سمت درست ہے، ادائیگیوں سے پاکستانی کرنسی پر دباؤ کا امکان نہیں ہے، امید ہے روپے کی قدر مستحکم رہے گی۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  پاکستان کم از کم تین سال کے لئے آئی ایم ایف پروگرام لے گا،  اگلے مالی سال میں ترقی کی شرح بہتر رہے گی۔