بجٹ 2024-25: آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوگا، حکومت کی تحریری یقین دہانی

بجٹ 2024-25: آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوگا، حکومت کی تحریری یقین دہانی
کیپشن: Budget 2024-25: Will be prepared in consultation with IMF, written assurance from Govt

ویب ڈیسک: حکومت نے تحریری یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق تیار ہوگا۔ وفاقی حکومت نے بجٹ میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کاوفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوگا۔ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کرا دی۔ وزارت خزانہ آئی ایم ایف کی مکمل مشاورت سے بجٹ تیار کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ سرپلس سے متعلق صوبوں سے تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے ایک فیصد رکھنے کا پلان بنایا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ کی تیاری پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفاقی بجٹ میں اپنی شرائط پیش کر رہا ہے۔ حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔ وفاقی حکومت نے بجٹ میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News