دنیا کے سرد ترین ملک آئس لینڈ میں پہلی بار مچھر دریافت

دنیا کے سرد ترین ملک آئس لینڈ میں پہلی بار مچھر دریافت

(ویب ڈیسک ) آئس لینڈ   لینڈ میں پہلی بار مچھر دریافت  ہوئے ہیں ۔ سائنس دانوں نے ملک میں پہلی بار قدرتی ماحول میں مچھروں کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

دنیا کے سرد ترین اور برف پوش خطوں میں شمار ہونے والا آئس لینڈ اب ان چند ممالک کی فہرست سے نکل گیا ہے جہاں کبھی مچھر نہیں پائے جاتے تھے۔

یہ مچھر Kiðafell، Kjós کے علاقے سے دریافت ہوئے ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مچھر Culiseta annulata نسل سے تعلق رکھتے ہیں جو سرد موسم برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ یہ مچھر یورپ، شمالی افریقہ اور شمالی سائبیریا جیسے وسیع علاقوں میں پائی جاتے ہیں۔

ابھی  واضح نہیں کہ یہ مچھر آئس لینڈ کیسے پہنچے تاہم ماہرین  کا کہنا ہے کہ وہ سکتا ہے کہ  وہ جہازوں یا کنٹینرز کے ذریعے آئے ہوں گے۔

یہ دریافت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں مچھروں کی افزائش کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

  ماہرین کا کہنا ہے کہ  درجہ حرارت میں اضافہ، طوفان اور سیلاب ان کی بقا اور پھیلاؤ میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

Watch Live Public News