(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کے یو ٹرن کے باعث سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
امریکی صدر ٹرمپ کے فیڈرل ریزرو کے سربراہ کو برطرف نہ کرنے اور چین پر ٹیرف کم کرنے کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں سونا 116 ڈالر کی بڑی کمی سے 3338 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
پاکستان میں فی تولہ سونا 11 ہزار 700 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار روپے پر آگیا۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 31 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے ہوگئی۔ چاندی کی قیمت 16 روپے کے معمولی اضافے سے 3457 روپے فی تولہ ہوگئی۔