لاہور: جیولرز کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا ڈاکو پولیس گرفت میں آگیا

لاہور: جیولرز کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا ڈاکو پولیس گرفت میں آگیا

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ ساندہ حکیماں والا بازار ساجد جیولرز کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا ڈاکو پولیس گرفت میں آگیا۔

ملزم 20 دسمبر کو جیولری کی دکان میں گن پوائنٹ پر سونا، موبائل فون، اور نقدی چھین کر فرار تھا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی۔ 

پولیس ٹیم نے ملزم کو مختلف زاویوں پر کام کرتے ہوئے ہیومن ریسورس اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ ملزم واجد سے چھینا ہوا سونا، موبائل فون، نقدی، اور پستول برآمد کرلیا گیا، ملزم واجد سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ 

Watch Live Public News