ویب ڈیسک: مری ، کشمیر اور گلگت بلتستان برفباری، مری ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں جاری شدید برفباری کے دوران پاک فوج عوام کے ریلیف کیلئے پیش پیش ہے، شدید برفباری اور درجہ حرارت منفی کے باوجود پاک فوج کے جوان ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے متحرک ہیں۔
پاک فوج کے جوان برفباری سے بند شاہراہوں اور علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، فوجی جوان بچوں، بزرگوں اور خواتین کو برف میں دھنسی گاڑیوں سے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچا رہے ہیں۔
برفباری سے ریسکیو کئے گئے افراد کو پاک فوج کی جانب سے خوراک ، طبی امداد اور گرم کمبل بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔
بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج کی امدادی کارروائیاں قابلِ تحسین ہی نہیں بلکہ باعثِ فخر ہےہیں۔
سخت موسمی حالات میں منظم ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن ثبوت ہے کہ پاک فوج ہر آزمائش کی گھڑی میں قوم کے اعتماد پر پوری اترتی ہے۔