ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

(ویب ڈیسک ) عالمی منڈی سمیت ملک بھر میں آج   سونا  مہنگا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسو سی ایشن کے مطابق   فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا فی تولہ  3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے کا ہو گیا جبکہ   10 گرام سونے کی قیمت 3171 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 46 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 81 روپے ہو گئی۔

ادھر   عالمی منڈی میں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 3424 ڈالر کا ہو گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے برقرار رہی تھی۔ 

Watch Live Public News