(ویب ڈیسک ) گزشتہ روز 1900 روپے فی تولہ کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا ضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا ہے ۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 925 روپے ہو گئی ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالرز کے اضافے کے بعد 3 ہزار 326 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔