آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نئے خطاب سے نوازا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں پاک بھارت ٹاکرا ہوگا،جس کا شائقین سمیت پوری دنیا کو انتظار ہے۔ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے اور انہیں کرکٹ کی دنیا کا 'بادشاہ ' قرار دیا ہے۔ آئی سی سی نے کیپشن میں سوال کیا کہ 'ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر کی حکمرانی میں پاکستان کیسا پرفارم کرے گا؟' سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس تصویر کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔