کراچی ( پبلک نیوز) پیپلزپارٹی مخالف اتحاد جی ڈی اے کو بڑا دھچکا۔ پیرپگارا کے قریبی ساتھیوں نے فنکشنل لیگ سے راہیں جدا کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور مہتاب اکبر راشدی کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔ سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزرا سعید غنی، امتیاز شیخ بھی ہمراہ ہیں۔ مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما مہتاب اکبر راشدی اور اکبر راشدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ مہتاب اکبر راشدی فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی بھی رہی ہیں۔