ویب ڈیسک: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا تھا، 12ربیع الاول 1447 ہجری 6 ستمبر 2025 کو ہوگا۔
اجلاس کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا،پاکستان بھر میں بیشتر مقامات پر ابر آلود ہے ، ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، یکم ربیع الاول 26 اگست بروزمنگل کو ہوگا، 12ربیع الاول 1447 ہجری 6 ستمبر 2025 کو ہوگا۔
مولانا عبدالخبیرآزاد کا کہنا تھا کہ بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے اہتمام ہوتا ہے ، ہمیں بڑھ چڑھ کر اس دن کو منانا ہے ، ہمیں اپنی نبی کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے ۔
آئیں سب ملکر اس ملک کے استحکام کے لیے کردار ادا کریں ، یہ ملک ہیں تو ہم ہیں آپ کا دشمن بھی کمزور پڑ گیا ہے ۔
ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں ہر آنے والے دن اللہ پاک ہماری افواج اور اس ملک کے دفاع کو مضبوط بنائے، ہماری حکومت ،ادارے اور افواج پاکستان کام کر رہی ہے ۔
خدمت انسانیت میں جو لوگ حصہ لیتے ہیں کام کر رہے ہیں ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوڈ ،ٹینٹ اور مکانات کی ضرورت ہے ، ربیع الاول کا مہینہ آ گیا ہے اللہ پاک اس ماہ مزید برکت فرمائے۔