ویب ڈیسک: پاکستان اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 472,862 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1,714 روپے اضافے کے بعد 405,402 روپے تک پہنچ گیا۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 371,632 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,505 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہوا ہے۔