وہ باہراحتجاج کرتےرہیں،ہم اندر حلف اٹھائیں گے،مراد علی شاہ

وہ باہراحتجاج کرتےرہیں،ہم اندر حلف اٹھائیں گے،مراد علی شاہ
کیپشن: وہ باہراحتجاج کرتےرہیں،ہم اندر حلف اٹھائیں گے، مُراد علی شاہ

ویب ڈیسک: نامزد وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ باہر احتجاج کرتے رہیں اورہم اندرحلف اٹھائیں گے۔جو ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ان کا بھی بتاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے سندھ اسمبلی اجلاس کے لیے پہینچنے والے مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کٌمیں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کتنی نشستیں ں ملیں گی، ہم نے سوچ سے بڑھ کر سیٹیں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ارکان حلف اٹھائیں گے اور کل اسپیکرکا الیکشن ہوگا جبکہ پرسوں وزیراعلیٰ کاالیکشن ہوگا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت کافی مشکلات کاسامناہے، االلہ کی رضاسےخیریت سے یہ مراحل گرزجائیں۔ وفاق اورصوبائی حکومتوں کیلئےبہت بڑاچیلنج ہے اور سب کوساتھ ملکر مشکلات کو حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسائل بہت ہیں مل کر حل کریں گے۔

انتخابی دھاندلی سے متعلق سوال ہپر ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ایک فارم کا حساب دوں گا، احتجاج سب کاحق ہے،پُرامن احتجاج کریں۔ جو ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ان کا بھی بتاؤں گا۔ وہ باہراحتجاج کریں گےاورہم اندرحلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج نومنتخب ارکان عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، اس موقع پر سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔