سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: سونے کی قیمتوں میں اضافہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آج بھی عالمی اور مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2948 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن (پیر کو) فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے کی سطح پر آ گئی۔

Watch Live Public News