بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر قرار

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر قرار
دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابر اعظم کوون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیدیا ہے۔ آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کیلئے پاکستان کے بابر اعظم، بنگلآ دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقا کے جانیمن ملان اور آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ کو نامزد کیا گیا تھا۔ https://twitter.com/ICC/status/1485502854257389571?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1485502854257389571%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30276793 تاہم آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حصے میں آیا۔ بابر اعظم نے چھ ون ڈے میچوں میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔ آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر بننے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں یہ اعزاز حاصل ہونے پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1485504477318819840?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1485504477318819840%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30276793 قومی بیٹر کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ اتنی اچھی ٹیم میرے ساتھ موجود ہے، میں آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکر گزار ہوں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔ https://twitter.com/ICC/status/1485153215339544579?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1485153215339544579%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30276793 آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور29 ٹی 20 میچز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے سے 24 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔