کراچی:پارکو کی لائن میں ٹانکہ،کروڑوں روپےکا تیل چوری ہوتارہا

کراچی:پارکو کی لائن میں ٹانکہ،کروڑوں روپےکا تیل چوری ہوتارہا
کیپشن: کراچی:پارکو کی لائن میں ٹانکہ،کروڑوں روپےکا تیل چوری ہوتارہا

ویب ڈیسک: کسٹمز انٹیلیجنس نے کارروائی کرتے ہوئے پارکو کی زیرزمین پائپ لائن سے چوری شدہ 65ہزار لیٹر ڈیزل موقع پر برآمد کرلیا۔
ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے نان ڈیوٹی چوری شدہ ڈیزل کی مالیت 2کروڑ روپے ہے۔کسٹمز کو پارکو کی زیرزمین پائپ لائن سے منظم انداز میں ڈیزل کی چوری کی اطلاع موصول ہوئی جس پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب پورٹ قاسم میں واقع خوردنی تیل کی مل میں کارروائی کی گئی۔
مل کے احاطے میں ڈیزل چوری کرنے کے لیے 12 سے 15فٹ گہری اور 174فٹ لمبی سرنگ کا انکشاف ہوا۔ زیرزمین سرنگ کو پارکو کی وائٹ پائپ لائن سے منسلک کیا گیا تھا۔ جہاں سے ڈیزل چوری کرکے کنٹینر میں رکھے گئے ٹینک میں جمع کیا جارہا تھا۔
کسٹمز انٹیلیجنس نے نان ڈیوٹی و چوری شدہ ڈیزل برآمد کرکے احاطے کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

Watch Live Public News