لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش
لاہور: پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور، خوشاب میں برسات کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ راجن پور ، بھکر میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں ۔گوجرہ، کمالیہ، جھنگ، جہانیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے ۔ اوچ شریف ، راجن پور، وہاڑی اور ظاہرپیر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے مگر نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے ۔ احمد پورشرقیہ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے جس سے بجلی کا نظام درہم برھم ہو گیا ہے اور بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جب کہ بارش کے باعث گندم کی فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ۔ کاشتکاروں نے کہا ہے کہ گندم کٹائی کے سیزن کے دوران بارشوں کے سبب پیداوار میں کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی ہے ، بارشوں سے چنے اور گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے جب کہ شدید بارشوں کے بعد بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے جس وجہ سے شہریوں کو سحری میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔