واٹس ایپ کے 2 ارب سے زائد صارفین میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ خود واٹس ایپ ہی ہے ۔ اب چیٹ ایپ نے اپنا آفیشل واٹس ایپ اکاؤنٹ تیار کیا ہے جو اس پلیٹ فارم کے صارفین سے بھی بات چیت کرے گا ۔ واٹس ایپ کا یہ ایسا نیا فیچر ہے کہ جو آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین کیلئے متعارف کروایا جا رہا ہے ۔ یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر بہت جلد ہی تمام صارفین کے اکاؤنٹس پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ کے میسجز نظر آئیں گے ۔ صارفین خود اس اکاؤنٹ کو تلاش نہیں کر سکتے بلکہ واٹس ایپ کی جانب سے ہی میسج بھیجا جائے گا جس کے بعد آپ چیٹ اسٹارٹ کر سکتے ہیں ۔اس اکاؤنٹ کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو ایپ کی نئی اپ ڈیٹس یا دیگر چیزوں سے آگاہ بھی کیا جائے گا ۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ کے پہلے میسج میں ڈس اپیئرنگ میسجز فیچر کے بارے میں مختلف چیزیں بتائی جاتی ہیں۔ڈس اپیئرنگ فیچر 2020 میں متعارف کروایا گیا تھا اور اس میں وقت کے ساتھ مختلف تبدیلیاں کی گئیں ہیں ۔ اگر آپ واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ کے میسجز پسند نہیں کرتے ہیں تو اس کو آرکائیو میں ڈال سکتے ہیں یا اس کو بلاک کرنا بھی ممکن ہوگا ۔