لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ سروسز بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بند کی گئی ہیں ۔ زمان پارک کے اطراف میں پی ٹی سی ایل سروسز بھی بندہیں۔ بغیر پیشگی اطلاع کے انٹرنیٹ سروسز بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خیال رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد احتجاج ، آرمی تنصیابات پر حملوں کے بعد بھی ملک کے کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا گیا تھا۔جو کئی روز تک معطل رہی ، بعد ازاں حکومت نے انٹر نیٹ سروس کو بحال کردیا تھا۔