ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے سلیکشن کے عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، جب تک سلیکشن کے عمل کا تمام پراسس مکمل نہیں کیا جاتا ٹیم کا اعلان نہیں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر اعتراض نہیں اٹھایا بلکہ باقاعدہ میٹنگز نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے خط کے ذریعے سلیکشن کمیٹی سے جواب طلب کرلیا ہے، ٹیم کے انتخاب کیلئے کسی اجلاس کی کارروائی کے منٹس محسن نقوی تک نہیں پہنچائے گئے تھے جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس معاملے کا نوٹس لیا۔
ذرائع کے مطابق تمام پراسس مکمل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، اگلے دو سے تین گھنٹے میں ٹیم کے انتخاب کا پروسیجر مکمل ہو جائے گا۔