آئی فون صارفین کیلئےخوشخبری،پی ٹی اےٹیکس کی ماہانہ ادائیگی کا پلان متعارف

آئی فون صارفین کیلئےخوشخبری،پی ٹی اےٹیکس کی ماہانہ ادائیگی کا پلان متعارف
کیپشن: آئی فون صارفین کیلئےخوشخبری،پی ٹی اےٹیکس کی ماہانہ ادائیگی کا پلان متعارف

ویب ڈیسک: آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ حکومت نے بڑی مشکل حل کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئی فون پرومیکس کا پی ٹی اے ٹیکس اب یکمشت کی بجائے آسان ماہانہ اقساط میں ادا کیا جاسکے گا۔ 

بینک الفلاح کے ای-کامرس پلیٹ فارم الفا مال (Alfa Mall) نے صارفین کے لیے یہ سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت آئی فون 17 پرو میکس کا پی ٹی اے ٹیکس 3 سے 36 ماہ کی اقساط میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

اقساط کی ادائیگی کا طریقہ کار: 

الفا مال کے مطابق ماہانہ اقساط کی ادائیگی 10,825 روپے سے شروع ہوگی، جبکہ قلیل مدتی منصوبے (3 یا 6 ماہ) بغیر سود کے دستیاب ہیں۔ طویل المدتی اقساط (9 سے 36 ماہ) پر معمولی 2.5 فیصد مارک اپ عائد ہوگا۔

یہ سہولت ان صارفین کے لیے خاص طور پر مددگار ثابت ہوگی جو درآمد شدہ آئی فونز کو پی ٹی اے کے تحت رجسٹر کرانا چاہتے ہیں لیکن بھاری ٹیکس کی یک مشت ادائیگی نہیں کر سکتے۔

درخواست کے لیے صارفین کو الفا مال کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے آئی فون کا IMEI نمبر، اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا، اور پھر “Buy Now, Pay Later” کا آپشن منتخب کر کے مطلوبہ ادائیگی پلان کا انتخاب کرنا ہوگا۔

Watch Live Public News