ویب ڈیسک: نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافہ کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ملاقات کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں، اُن کا مشن دنیا بھر میں امن قائم کرنا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں امن کیلئے کوششوں کا تذکرہ کیا، پاک بھارت جنگ بندی میں اُن کا اہم کردار ہے، اُن کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔