پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

(ویب ڈیسک )   عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 3300 روپے سستا ہوگیا ، فی تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہوگیا  ہے ۔ 10 گرام سونے کی قیمت 2833 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے کے اضافے سے 3497 روپے ہوگئی ہے۔

ادھر   عالمی مارکیٹ  میں سونا 33 ڈالر کی کمی سے 3305 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Watch Live Public News