کراچی (پبلک نیوز) ترجمان پاک فضائیہ ائیر کموڈور احمر رضا نے کہا ہے کہ بھارت کا محض چند رافیل طیاروں پر ڈھول شادیانے بجانا اپنے عوام کو تسلی دینے کے لئے ہے۔ مستقبل کے لئے پاک فضائیہ کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو ان کا کہنا تھا کہ میراج ایک بہت باصلاحیت اور کثیر المقاصد پلیٹ فارم ہے۔ میراج اگلے 10 سے 15 برس پاک فضائیہ کے زیر استعمال رہے گا۔ ڈی جی پی آر پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ میراج کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے میراج طیارے نہایت موثر اور ہر طرح کی صورتحال میں کارگر ہیں۔