انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کر دیا
پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا ہے تاہم مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فالس فلیگ کارروائی بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جو لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے تین اہم کرداروں کا بھی پتہ لگا لیا۔ انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور اس کے دو ساتھی عالم اور اسلم اس فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں۔ منصوبے کے تحت بشیر نے کچھ مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال، آزاد کشمیر سائیڈ سے بم یا آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی ہے اور پھر کسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنایا دکھایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے میں 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے۔ ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے۔ فالس فلیگ آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام عائد کرکے دنیا میں پراپیگنڈہ کرنا ہے تاہم پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے سارا منصوبے پیشگی بے نقاب کر کے مودی سرکار کو بڑی زک پہنچا دی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔