سونے کی  فی تولہ قیمت میں بڑی کمی 

سونے کی  فی تولہ قیمت میں بڑی کمی 

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی سمیت ملک بھر میں   سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق   سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے ہو گئی جبکہ   10 گرام سونا 1972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 812 روپے کا ہو گیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 34 روپے کی کمی سے 4 ہزار 23 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہو کر 3340 ڈالر کا ہو گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 5900 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

Watch Live Public News