ویب ڈیسک: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں اپنے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے آئینی ترامیم اور سندھ کی گورنر شپ سمیت مختلف مطالبات مسلم لیگ (ن) کے سامنے رکھے ہیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ کی گورنر شپ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا حصہ ہے اور پارٹی چاہتی ہے کہ یہ منصب اسے دوبارہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تعاون جاری ہے، جبکہ امید ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں دونوں جماعتیں کامیابی حاصل کریں گی۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ انتخابی تعاون کا مقصد سیاسی استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی کو آگے بڑھانا ہے۔