مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

ویب ڈیسک:پاپ موسیقی کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے منفرد انداز کے باعث پاپ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بننے والے مائیکل جیکسن نے صرف 5 برس کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا، 1964ء میں اپنے بھائیوں کیساتھ ’’جیکسن فائیو‘‘ کے پہلے میوزک البم ’’آئی وانٹ یو بیک‘‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچائی۔

مائیکل جیکسن کا پہلا سولو البم ’’آف دی وال‘‘ تھا اور پھر آیا ’’تھرلر‘‘ جسے دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا گیا، پاپ سنگر کی آواز کے ساتھ ساتھ مائیکل جیکسن کے انوکھے ڈانس سٹائل نے بھی عالمگیر مقبولیت حاصل کی، ’’مون واک‘‘ نامی ڈانس سٹائل ان کی شناخت بن گیا۔

دلوں کی دھڑکن تیز کرنے والے ان کے گیت آج بھی لاکھوں مداحوں کی زبان پر ہیں، متعدد بلاک بسٹر گیت دینے والے مائیک جیکسن 25 جون 2009ء کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News