یکم دسمبر سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور شروع ہوگا: سنجوگ گپتا

یکم دسمبر سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور شروع ہوگا: سنجوگ گپتا

ویب ڈیسک:سی ای او آئی سی سی سنجوگ گپتا کا کہنا تھا یکم دسمبر سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور شروع ہوگا، آئی سی سی ٹرافی ہو مختلف ممالک میں لے کے جایا جائے گا۔

سی ای او آئی سی سی سنجوگ گپتا کا کہنا تھا کہ یکم دسمبر سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور شروع ہوگا، آئی سی سی ٹرافی ہو مختلف ممالک میں لے کے جایا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 8 وینیوز پر کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز بھارت کے 5 اور سری لنکا کے تین وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ 

دہلی، کولکتہ، چنئی، احمد آباد اور ممبئی ورلڈکپ میچز کی میزبانی کریں گے، سری لنکا کے کینڈی اور کولمبو کے دو وینیوز ورلڈکپ میچز کی میزبانی کریں گے، بھارت ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے برانڈ ایمبیسڈر ہوں گے۔ 

پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں اور ان کا تاریخی مقابلہ 15 فروری کو کولمبو، سری لنکا میں ہوگا۔ اس گروپ میں ممکنہ طور پر نیدرلینڈز، نمیبیا اور امریکا کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ 7 فروری کو پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا, پاکستان ٹیم 10 فروری کو امریکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے گی، قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو کولمبو میں کھیلے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا سپر ایٹ مرحلہ 21 فروری سے یکم مارچ تک کھیلا جائے گا،پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو کولکتہ یا کولمبو میں کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو ممبئی میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News