بارش نہ ہونےپر آج ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کی جائے گی

 بارش نہ ہونےپر آج ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کی جائے گی
کیپشن: بارش نہ ہونےپر آج ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کی جائے گی

ویب ڈیسک: بارش نہ ہونے پر آج ملک بھر کے مختلف مقامات پر نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان علماء کونسل کےچیئرمین مولاناطاہراشرفی نےخدشےکا اظہارکیا کہ اگر بارشیں فوری نہ ہوئیں تو خشک سالی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بارش نہ ہونے کے باعث موسم کےمنفی اثرات بڑھ گئے ہیں۔صلاۃ استسقاء کو پانی کی کمی، خشک سالی اورجنگالات میں آگ سے بچاو کے لیے ادا کیاجاتا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان اس وقت خشک موسم اورسخت سردی کی لپیٹ میں ہے، بارش نہ ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔