واٹس ایپ  چینلز دوسروں کو ٹرانسفر کرنے کا نیا فیچر جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک ) معروف  میسیجنگ ایپ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر  رہی ہے جس کے ذریعے کوئی بھی چینل کا مالک اپنے واٹس ایپ چینل کو کسی بھی دوسرے شخص کو ٹرانسفر کر سکے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ  WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ابھی اس فیچر پر کام کیا جا رہا ہے  جو ابتدائی مراحل میں ہے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے  کوئی بھی چینل مالک اپنے چینل کے تمام اختیارات کسی دوسرے فرد کو منتقل کر سکے گا، تاہم اس باوجود وہ چینل کا بانی ایڈمن رہے گا۔یہ فیچر بلک اس طرح کام کرتا ہے جیسے  کسی بھی گروپ بنانے والا ایڈ من دوسرے شخص کو بھی ایڈمن بنا سکتا ہے۔اسی طرح چینل مالک کو آپشن دیا جائے گا کہ  وہ چاہے تو چینل کے مالکانہ حقوق کسی اور کے حوالے بھی کردے۔

چینل کو دوسرے شخص کو منتقل کرنے والے بانی ایڈمن کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ چاہے تو خود کو ہمیشہ کے لیے ایڈمن کے حقوق سے محروم کردے۔

اس نئے فیچر کو کب متعارف کرایا جائے گا  اس سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا  کیونکہ اس پر ابھی کام کیا جا رہا ہے  ممکنہ طور پر آئندہ چند ماہ بعد اس پر آزمائش شروع کی جائے گی اور پھر اسے صارفین کیلئے متعارف کرادیا جائے گا۔

Watch Live Public News