لاہور ( پبلک نیوز) کورونا کی چوتھی لہر، تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر۔ نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور۔ اہم فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں کئےجائیں گے۔ این سی او سی اجلاس ایک سے دو روز میں بلوایا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ بارہویں جماعت کا پہلا پرچہ طبیعیات ہوا۔ رواں برس صرف اختیاری مضامین کا پرچہ لیا جارہا ہے۔ بارہویں جماعت کے پری میڈیکل کے طلبا 4 جبکہ پری انجینئرنگ کے طلبا 3 پرچے دینگے۔ رواں سال مجموعی طور پر ایک لاکھ 12 ہزار 600 طلبا امتحان میں شریک ہیں۔