ویب ڈیسک: نشترکالونی چوکی سبزی منڈی کی حدود میں غیر ملکی خاتون کی لاش ملنے کا معاملہ، لاہور پولیس نے لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے شخص کا چند گھنٹوں میں سراغ لگا لیا۔
ملزم گزشتہ رات خاتون کی لاش ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق لاش کی شناخت مکمل، نام چومبا کیرن، زیمبیا سے تعلق ہے،ایک شخص گاڑی میں غیر ملکی خاتون کو لایا، ڈاکٹرز کو چیک کروایا، خاتون کی موت کی تصدیق ہونے پر ملزم لاش چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ خاتون کی روم میٹ کو تلاش کر کے تحقیات آگے بڑھائی گئیں، خاتون کو ہسپتال چھوڑ کر جانے والا شخص مقتولہ کا ساتھی تھا۔
خاتون کو ہسپتال لانے والے شخص کی شناخت Valerie nkombho کے نام سے ہوئی،مقتولہ کا ساتھی خاتون کو کرایہ کی گاڑی میں ہسپتال لیے کر آیا۔
ملزم اور مقتولہ نشتر ٹاؤن گلشن مدینہ کالونی میں کرائے پر رہائش پذیر تھے، ڈی آئی جی آپریشنز تمام تحقیقات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز نے سیف سٹی سمیت تمام ذرائع استعمال کر کے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔