ویب ڈیسک: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
فی تولہ سونا 11 ہزار کمی کے بعد 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونا 9430 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے کا ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں 110 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 4455 ڈالر کا ہو گیا۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ فی تولہ چاندی 340 روپے سستی ہوگئی ہے۔ فی تولہ چاندی 7484 روپے کی ہو گئی۔ 10 گرام چاندی 291 روپے کمی سے 6416 روپے کی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں 3.40 ڈالر کمی سے فی اونس چاندی 70 ڈالر ہو گئی ہے۔