عوام نے تحریک انصاف کے مارچ کو یکسر مسترد کردیا ہے:وزیرداخلہ

عوام نے تحریک انصاف کے مارچ کو یکسر مسترد کردیا ہے:وزیرداخلہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عوام نے انتشار اور بدامنی پھیلانے کے تحریک انصاف کے مارچ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سپریم کورٹ کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد کے ڈی چوک میں داخل ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مسلح مظاہرین نے گزشتہ تمام رات عوام کی املاک کو جلانے اور تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ربڑ کی ایک گولی بھی فائر نہیں کی تاہم پاکستان تحریک انصاف کے غنڈوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی میں پولیس اور رینجرز کے اٹھارہ اہلکار زخمی ہوئے۔

وزیر داخلہ نے پولیس او ر رینجرز کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز عوام کی جان و مال کے تحفظ کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔