معروف بھارتی اداکار مکل دیو کی موت کی وجہ کیا بنی؟ قریبی دوست نےاہم خبر دیدی

معروف بھارتی اداکار مکل دیو کی موت کی وجہ کیا بنی؟ قریبی دوست نےاہم خبر دیدی

ویب ڈیسک:بھارتی پنجابی، ہندی،ساؤتھ انڈین فلموں کے معروف اداکار مکل دیو گزشتہ دنوں 54 سال کی انتقال کر گئے تھے، اب اُن کے قریبی دوست نےمکل دیو کے بارے بتایا کہ وہ کافی علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 

اداکار اور قریبی دوست وِندو دارا سنگھ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ مکل دیو نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں خالقِ حقیقی سے جا ملے، وہ کئی دنوں سے علیل تھے اور ایک ہفتے سے زائد عرصہ ہسپتال میں زیرِ علاج رہے۔

تاحال موت کی وجوہات کی تفصیل سامنے نہیں آئی تاہم رپورٹس کے مطابق مکل دیو کی طبیعت گزشتہ چند روز سے مسلسل خراب ہو رہی تھی۔

وِندو دارا سنگھ نے بتایا کہ والدین کے انتقال کے بعد مکل دیو نے خود کو سماجی زندگی سے بالکل علیحدہ کر لیا تھا، وہ گھر سے بہت کم باہر نکلتے اور دوستوں سے بھی کم ہی ملتے تھے۔

سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغام میں وِندو نے لکھا ’’میرے بھائی مکل دیو! تمہیں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ تمہارے ساتھ گزارے لمحے ہمیشہ دل میں رہیں گے۔ ’سن آف سردار 2‘ تمہاری آخری فلم ہوگی، جس میں تم ناظرین کو خوشی اور قہقہے دے کر یادگار بن جاؤ گے۔‘‘

مکل دیو  کی موت سے فلمی صنعت اور مداحوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے،مکل دیو کےسوگواروں میں 24 سالہ ان کی بیٹی ’سیا‘ ہے۔ 

Watch Live Public News