حما س کا غزہ میں 4اہم کمانڈرز کی شہادت کا اعلان

حما س کا غزہ میں 4اہم کمانڈرز کی شہادت کا اعلان
غزہ: حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں 4اہم کمانڈرز شہید ہوگئے ہیں‌. حماس کے مسلح ونگ نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی غزہ کے انچارج سینئر کمانڈر احمد الغندور جنگ میں شہید ہوگئے. قسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیا کہ لڑائی میں تین دیگر فوجی رہنما بھی شہید ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکہ نے الغندور کو 2017 میں "خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد" کے طور پر درج کیا اورانہیں اقتصادی پابندیوں کی فہرست میں ڈال دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔