(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 4287 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 925 روپے کا ہوگیا۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر سستا ہوکر 3290 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔