(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے شادی کی عمر کی حد 18 سال کرنے کا بل مسترد کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل 18 سال کی عمر کی حد پر مطمئن نہ ہوپائی، چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت اجلاس میں سن بلوغت اور 18 سال کی حد پر مختلف حوالوں سے غور کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل معاشرتی و سماجی برائیوں کے خاتمے کی سوچ پر متفق ہے، نکاح سے متعلق سماجی، معاشرتی اور شرعی نکتہ نگاہ کا جائزہ لیا جانا انتہائی اہم، نظریاتی اجلاس میں سر حاصل بحث ہوئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں 5 نکاتی ایجنڈا پر سیر حاصل بحث کے بعد سفارشات مرتب کی جارہی ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات و فیصلہ جات مکمل ہم آہنگی کے بعد جاری کئے جائینگے ، نکاح کے حوالے سے سن بلوغت، معاشرتی و سماجی رویوں، مسائل اور شرعی نکتہ نگاہ کے پہلوؤں کے تحت جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے قومی اسمبلی ، سینیٹ کے منظور کردہ قانونی مسودوں پر شدید اعتراض عائد کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہے۔