ویب ڈیسک: مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔
تفصیلات کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4165 ڈالرز فی اونس پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت 160 روپے بڑھ کر 5642 روپے ہو گئی۔