ٹنڈوآدم (پبلک نیوز) ٹنڈوآدم کے نزدیک واقع گاؤں لونگ لاشاری میں کارو کاری کے الزام میں شادی شدہ جوڑے کو قتل کر دیا گیا. پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ارشاد علی لوند اور اسکی بیوی پوپری لوند شامل ہیں، مقتول جوڑے نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی. پسند کی شادی کرنے پر جوڑے کو کارو کاری قرار دیا گیا تھا. جوڑے کا تعلق ضلع شہید بینظیرآباد سے تھا. مقتول ارشاد علی لوند کا تعلق سٹھ میل اور پوپری کا تعلق بچھیری ضلع شہید بینظیرآباد سے تھا. مقتول جوڑے کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال ٹنڈوآدم منتقل کر دی گئی ہیں .