امریکی عہدیدار کا امریکی صدر کے ایرانی تجاویز سے ناخوش ہونے کا دعویٰ

امریکی عہدیدار کا امریکی صدر کے ایرانی تجاویز سے ناخوش ہونے کا دعویٰ
کیپشن: امریکی عہدیدار کا امریکی صدر کے ایرانی تجاویز سے ناخوش ہونے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کو ایران کی پیش کردہ تجاویز پر اس لیے تحفظات ہیں کیونکہ ان میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کوئی واضح مؤقف شامل نہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو نئی تجاویز پیش کی ہیں۔ ان تجاویز میں پہلے عارضی جنگ بندی اور بعد ازاں مستقل جنگ بندی کی یقین دہانی شامل ہے۔

ایران نے آبنائے ہُرمز کو کھولنے کی پیشکش کو امریکی ناکہ بندی کے خاتمے سے مشروط کیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان اقدامات کے بعد ہی ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت ممکن ہوگی۔ ایران کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کو پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کے اس کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوتا تو مذاکرات بے فائدہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران چاہے تو رابطہ کر سکتا ہے اور اس مقصد کے لیے دستیاب ذرائع محفوظ ہیں۔

Watch Live Public News