ڈالر ایک بار پھر 300 سے تجاوز کر گیا

ڈالر ایک بار پھر 300 سے تجاوز کر گیا
کراچی: امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔ امریکی ڈالر ایک بار پھر 300 سے تجاوز کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 301 روپے 80 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 301 روپے پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں گذشتہ ہفتے 5 روپے 22 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ نگران حکومت کے دور میں ڈالر کی قیمت میں 13 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ 231 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 439 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔