کورکمانڈرز کانفرنس : دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے کا عزم

کورکمانڈرز کانفرنس : دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے کا عزم
راولپنڈی : کور کمانڈرز کانفرنس نے عوام کی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے کا عزم کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 254ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 اور 28 دسمبر کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں عوام کی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے کا عزم کیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کا بھی عزم کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔