پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
کیپشن: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی نئے سال کے آغاز پر نرخوں میں کمی متوقع ہے۔

پیٹرول کی عالمی قیمت فی بیرل 75 ڈالر 5 سینٹ سے کم ہو کر 69 ڈالر 73 سینٹ ہو گئی ہے، جس سے فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 32 سینٹ کی کمی آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 145 روپے 66 پیسے تک آ گئی، جو کہ 15 دسمبر کو 156 روپے 66 پیسے تھی، یعنی 11 روپے فی لیٹر کی کمی آئی ہے۔

عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 ڈالر 35 سینٹ کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 84 ڈالر 27 سینٹ سے کم ہو کر 79 ڈالر 92 سینٹ ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 164 روپے 92 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے سال میں بڑی کمی کا امکان ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ حکومت کی طرف سے کیا جائے گا۔

Watch Live Public News